- Advertisement -
دہری شہریت اور غیر ملکی قرار پائے جانے والے اراکین کو نا اہل قرار دئے جانے کے بعد بلوچستان کے 2حلقوں پی بی 47اور پی بی 26پر ضمنی انتخابات ہونگے ۔ خالی نشست حلقہ پی بی 47پر ضمنی انتخابات6دسمبر جبکہ پی بی 26پر پولنگ 31دسمبر کو ہوگی تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے حلقہ پی بی 47کیچ تھری پر ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ 6دسمبر کو ہوگی پولنگ کی تمام ترتیاریاں اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیںپی بی 47پر ضمنی انتخابات کے لئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی ہیں خالی نشست پر 12امیدوار مد مقابل ہونگے حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 56ہزار 4سو 72ہے جن میں سے 31ہزار 4سو 17مرد اور 25ہزار 55 خواتین ووٹرز ہیںحلقہ پی بی 26 کوئٹہ تھری پر ضمنی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری دن تھا امیدواروں کی کاغذات نامزدگی جمع کرنے کے بعد ابتدائی فہرست 29نومبر کو جاری کی جائیگی جس کے بعد امیدواروں کی نظر ثانی کی فہرست 9دسمبر اور انتخابی نشانات 11دسمبر کو الاٹ کئے جائیں گے جبکہ نشست پر پولنگ 31دسمبر کوہوگی ۔