نوجوانوں کو کھیل کود کے مواقع ملنے چاہیے تاکہ وہ منفی سرگرمیوں سے دور راہ کر ملک وقوم کی ترقی میں کردار ادا کرسکے



- Advertisement -


باچا جیم خانہ کو وحدت گرین نے 40 رنز سے شکست دیدی
نوجوانوں کو کھیل کود کے مواقع ملنے چاہیے تاکہ وہ منفی سرگرمیوں سے دور راہ کر ملک وقوم کی ترقی میں کردار ادا کرسکے”حاجی امان اللہ /عبدالمنان
کوئٹہ پہلا آل کوئٹہ سلیمان نیکہ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ 2018 کے سلسلے میں باچا جیم خانہ کرکٹ کلب اور وحدت گرین کرکٹ کلب کے مابین میچ کھیلا گیا،جوکہ یہ میچ وحدت گرین نے 40 رنز سے جیت لیا،پہلے کھیلتے ہوئے وحدت گرین نے مخالف ٹیم کو 200 رنز کا ٹارگیٹ دیا،جسمیں میں نعمت اللہ نے 80 اور ثناءاللہ نے 48 رنز بناکر ٹیم کے بورڈ سکور پر 200 رنز کا ٹارگیٹ سجانے میں اہم قردار ادا کیا، باچا جیم خانہ کی جانب سے حاجی باچا اور حبیب نے 2۔2 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دیکھائی، جواب میں باچا جیم خانہ نے بیٹنگ کرتے ہوئے 160 رنز بناکر آل آوٹ ہوگئے جسمیں عیسیٰ نے 45 اور حبیب نے 30 رنز بنائے وحدت گرین کی جانب سے فیروز اور حاجی بشیر نے 2۔2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا،اس طرح یہ میچ وحدت گرین نے اپنے نام کرلی،میچ میں امپائرنگ کے فرائز عبدالحمید اور محمد طارق سرانجام دیئے جبکہ سکورار محمد فہیم تھے۔ اس میچ کے مہمان خصوصی حاجی امان اللہ سلیمان خیل اور عبدالمنان سلیمان خیل تھے جن کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایاگیا اور گروپ فوٹوز بنائے گئے
مہمان خصوصی حاجی امان اللہ سلیمان خیل اور عبدالمنان سلیمان خیل کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اس طرح کے کرکٹ ایونٹ ہونے چاہیے تاکہ ہمارے نوجوانوں کو کھیل کود کے مواقع میسر ہو اور وہ منفی سرگرمیوں سے دور راہ کر ملک وقوم کی ترقی میں کردار ادا کرسکے،سلیمان نیکہ کے نام سے ٹورنامنٹ کا انعقاد خوش آئند ہے آخر میں انہوں نے ٹورنامنٹ کمیٹی کے ساتھ بھرپور تعاون کا اعلان کیا،
(محمد شاہ دوتانی)
(عکاسی فوٹو جرنلسٹ عبداللہ جان)