چائینز قونصل خانہ میں شہید ہونیوالے حاجی نیاز محمد اور ظاہر شاہ کے خاندان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا ،صوبائی وزیر زمرک خان اچکزئی
- Advertisement -
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماءوصوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ چائینز قونصل خانہ میں شہید ہونیوالے کوئٹہ کے دو تاجر حاجی نیاز محمد اور ظاہر شاہ کے خاندان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا وزیراعلیٰ بلوچستان کو اس بارے آگاہ کرینگے کہ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے دو تاجر کاروبار کے غرض سے چائینز قونصل خانہ گئے تھے عوامی نیشنل پارٹی متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے اسلام آباد سے جاری کر دہ بیان میںانہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ روز کراچی قونصل خانہ میں افسوسناک واقعہ میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے باپ بیٹے کی شہادت پر عوامی نیشنل پارٹی غمزدہ ہے اور متاثرہ خاندان کیساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا لواحقین کی جانب سے حکومت کی تعاون نہ کرنے کا بیان غلط ہے عوامی نیشنل پارٹی حکومت میں ہو تے ہوئے متاثرہ خاندانوں کیساتھ غم میں برابر کے شریک ہے کیونکہ عوامی نیشنل پارتی دہشت گردی کے خلاف بہت بڑی قربانیاں دی ہے جس کے پاداش میں عوامی نیشنل پارٹی آج ان تمام تر حالات سے بخوبی واقف ہے جو لوگ ٹارگٹ کلنگ یا دھماکوں میں شہید ہوتے ہیں ان کا ادراک عوامی نیشنل پارٹی کے علاوہ اور کوئی نہیں کر سکتا عوامی نیشنل پارٹی نے اپوزیشن میں بھی پشتونوں کے حقوق اور بقاءکی جنگ لڑی ہے اور حکومت میں ہوتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کیساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائیگا۔