سوئی ،پک اپ گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے باعث گاڑی پر سوار چار افراد زخمی ہوگئے

0

- Advertisement -

سوئی کے علاقے ٹلی مٹ میں پک اپ گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے باعث گاڑی پر سوار چار افراد زخمی ہوگئے دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنائی دی لیویز حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں گاڑی پر سوار 4افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر پی پی ایل ویلفیئر ہسپتال سوئی منتقل کردیا گیا جہاں دو افراد کی حالت نازک بتائی گئی ھے قبائلی رہنما میر عطااللہ کلپر اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی ڈاکڑ یاسر بازئی نے زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی اور ہسپتال انتظامیہ کو زخمی ہونے والے افراد کے بہترین علاج معالجے کی ہدایت کی دھماکے کے بعد لیویز ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری نے موقعے پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات شروع کردیں ہسپتال زرائع کے مطابق زخمیوں میں لیاقت علی تیلان فیض اللہ اور صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے شاہ زیب شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.