ملک بھر کی طرح کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر21نومبرکو عید میلا د النبی انتہائی جوش وجذبے کیساتھ منائی جائے گی
- Advertisement -
کوئٹہ سمیت بلوچستان میں عید میلا د النبی 21 انتہائی جوش وجذبے کیساتھ منائی جائے گی کوئٹہ میں 13 جلوس برآمد ہونگے جو مختلف شاہراہوں سے ہو تے ہوئے با چا خان چوک پر اختتام پذیر ہو گی عید میلاد النبی کے سلسلے میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں پولیس اور ایف سی مل کر جلوسوں کو سیکورٹی فراہم کرینگے عید میلادالنبی کے حوالے سے کوئٹہ میں 13 جلوس شہر کے مختلف علاقوں سے برآمد ہونگے جلوس کے روٹ میں آنے والی گلیوں کو بند کیا جائے گا جلوس کے روٹس کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ڈی آئی جی آفس میں مانٹرنگ کی جائے گی جلوس کی سیکورٹی پر پولیس، ایف سی ، بی سی ، سی ٹی ڈی ، کرائم برانچ سمیت پہاڑوں پر لیویز کے اہلکارتعینات ہوں گے 12ربیع الاول کے موقع پر عید میلاد النبی ﷺ کی جلوس اپنے مقررکردہ پوائنٹ سے صبح 8 بجے روانہ ہوں گی جو ظہر کی نماز پر اختتام پذیر ہوں گاسی سی پی او کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کہا ہے کہ ایف سی اور پولیس مل کر جلوس کو سیکورٹی فراہم کررہے ہیں اور اس میں ہمارے ساتھ بلوچستان کانسٹیبلری، کرائم برانچ، کانٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)،لیویز، سمیت انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان سے بھی ریجن میں مختلف علاقوں سے نفری طلب کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر اور اس کے نواحی علاقوں سے چھوٹے چھوٹے جلوس نکل کر ایک ہو جاتے ہیں اور پھر اس طرح 13بڑے جلوس بن جاتے ہیں جلوس میں سیکورٹی پر مامور ایف سی اور پولیس کے اہلکار وں کو کارڈ جاری کردےئے گئے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ جلوس میں شریک گاڑیوں کو بھی سٹیکر جاری کردےئے گئے ہیں کوئٹہ شہر کے مختلف مقامات پر 20ناکے لگائے گئے ہیں اس موقع پر ٹریفک کے نظام کی روانی کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ عید میلادالنبی کے حوالے سے کوئٹہ شہرمیں 13 جلوس شہر کے مختلف علاقوں سے برآمد ہونگے ہر ایک جلوس کے فرنٹ اوررئیر میں سیکیورٹی انتظامات ہوں گے جلوس کے روٹ پر پولیس آفیسران اور جوان متعین ہونگے ربیع الاول کے جلوس اپنے مقررکردہ پوائنٹ سے صبح 8 بجے روانہ ہوں گے جو ظہر کی نماز پر اختتام پذیر ہوں گے جلوس کے روٹ پر آنے والی گلیوں کو بند کیا جائے گا تمام روٹس کو بی ڈی ٹیم اسپیشل برانچ کے ذریعے چیک کیا جائے گا بلوچستان پولیس کی 3 ہزار نفری جلوس کے سیکیورٹی پر تعینات ہو گی انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں جلوس کے انٹری پوائنٹس پر 6 واک تھرو گیٹ نصب کئے جائیں گے جلوس کے روٹس میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں سے ڈی آئی جی آفس میں مانٹرنگ کی جائے گی جن روٹس میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب نہیں ہے وہاں پر ہم ہینڈی کیم کے ذریعے مانٹرنگ کریں گے جلوس کی احفاظت کے لئے کوئٹی کے ملحقہ پہاڑوں پر ایف سی،لیویز کی نفری تعینات ہوگی جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔