پی ٹی آئی کی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل طو رپر ناکام ہو چکی ہے، مولانا عبدالواسع

0

- Advertisement -

جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنماءرکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے بہت بڑی قربانی دی ہے مگر جب عوام سے پوچھےں بغیر امریکہ کے کہنے پر دہشت گردی کے خلاف جو قدم اٹھایا وہ ہمارے لئے ٹھیک نہیں تھا پی ٹی آئی کی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل طو رپر ناکام ہو چکی ہے یوٹرن لینا ہم سیاسی طور پر عیب سمجھتے ہیں مگر لوگوں نے یوٹرن لے کر اس کو سیاست سمجھتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ جب پاکستان نے دہشت گردی کے حوالے سے امریکہ کا ساتھ دیا تو عوام کو اعتماد میں نہیں لیا جس کی وجہ سے ہمیں نقصان اٹھانا پڑا اور ہزاروں پاکستانی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لقمہ اجل بننے مگر اس کے باوجود پاکستان کا دہشت گردی کے کردار کے حوالے سے امریکہ کا مثبت جواب نہ آنا اس وقت حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے کہ جب عوام کو اعتماد میں لئے بغیر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حصہ لیا جب امریکہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ شروع کی تب بھی پاکستان نے عوام کو اعتماد میں نہیں لیا اور جب نقصان اٹھانا پڑا تب بھی عوام کو اعتماد نہ لیا اس وقت امریکہ کے حکمران کی ایک ٹیلی فون کال پر پرویز مشرف نے دہشت گردی میں قوم کو دھکیل دیا جس کا خمیازہ ہم آج بھی بھگت رہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت سیاست میں وہ چیز نہ رہی جو ہم سمجھیں کہ سیاست عبادت ہے یو ٹرن لینا سیاسی جماعت یا سیاسی سر براہ کے لئے عیب سمجھتے تھے مگر اب بد قسمتی سے جو لیڈر یوٹرن لیتا ہے ان کو اب اچھا لیڈر لوگ سمجھنے لگے ہیں وفاقی وصوبائی حکومتوں کا کردار بالکل نہ ہونے کے برابر ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.