بلدیاتی نمائندگان نے مسائل کے حل اوراختیارات کی عدم فراہمی سے متعلق رپورٹ وزیراعلیٰ بلوچستان کو پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا
- Advertisement -
بلوچستان کے بلدیاتی نمائندگان نے مسائل کے حل اوراختیارات کی عدم فراہمی سے متعلق رپورٹ وزیراعلیٰ بلوچستان کو پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا بلدےاتی نمائندوں نے کہا ہے کہ اگر ان مسائل کو حل کرنے مےں سنجیدگی نہ دےکھائی گئی تو مسائل گھمبیر ہوجائیں گے جن سے بعد مےں نمٹنا نا ممکن ہو جائے گا بلوچستان کے مختلف اضلاع کے ڈسٹرکٹ چےئرمےن اور میونسپل کمیٹی کے چےئرمےنوںں کا اجلاس کوئٹہ میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت ڈسٹرکٹ چیئرمین قلعہ عبداللہ ملک عثمان اچکزئی نے کی اجلاس میں ڈسٹرکٹ چیئرمین بارکھان وڈیرہ امیر محمد کھیتران، ڈسٹرکٹ چیئرمین قلعہ سیف اللہ، عبدالخالق کاکڑ، ڈسٹرکٹ چیئرمین پشین عیسیٰ روشان ، ڈسٹرکٹ شیرانی سلطان شیرانی، ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار عبدالرحیم کرد، میونسپل کمیٹی نوشکی کے چیئرمین سردار منظور احمد، میونسپل کمیٹی خالق آباد کے چیئرمین ممتاز لانگو نے شرکت کی اجلاس میں چھ ماہ کے نان سیلری اور ڈسٹرکٹ چیئرمینوں ومیونسپل کمیٹی کے چیئرمینوں کے اعزازیہ سمیت اختیارات کی نچلی سطح تک عدم منتقلی پرغور کیا گیا اجلاس میں بلدیاتی نمائندوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سال2018-19کا بجٹ پیش نہ ہونے سے جو مشکلات پیدا ہورہی ہیں وہ آئندہ سال تک شدید خطرناک صورتحال اختیار کر جائیں گئیں جن سے نمٹنے کے لئے کوئی بھی اقدام سود مند ثابت نہیں ہوگا ایک جانب بلدیاتی نمائندوں کو اختیارت حاصل نہیں اور اختیارات کی نچلی سطح تک عدم منتقلی بلدیاتی نظام کے ڈھانچے کو غیر مستحکم کر رہی ہے تودوسری جانب عوامی مسائل بھی حل نہےں ہورہے ہےں جو منتخب نمائندوں کے مشکلات کاباعث بن رہاہے انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ان مسائل کے حل اور اختیارات کی منتقلی سمیت دیگر معاملات پر جلد وزیر اعلیٰ بلوچستان میر جام کمال سے ملاقات کی جائے گی تاکہ انہیں بلدیاتی نمائندوںکی مشکلات سے متعلق آگاہ کیا جاسکے اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ اگر مسائل کا ادراک کرتے ہوئے انکے حل پر توجہ نہ دی گئی تو جلد ہی بلدیاتی نمائندوں پر مشتمل ایک اور اجلاس طلب کیا جائے گا جس میں اس بابت اہم فیصلے کئے جائےں گے۔