صادق محمد لودھی سمیت دیگر کو عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی پر 6ماہ قید ، جرمانے کی سزا سنادی گئی

0

نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن کوئٹہ بینچ کے ممبر عبدالغنی مینگل نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کوئٹہ کے ملازمین کی مستقلی سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے تفصیلی فیصلہ سنادیا ، جاری فیصلے کے مطابق پی آئی اے بلوچستان کے جنرل منیجر صادق محمد لودھی، چیف ہیومن ریسورسز اختر حسین اور ڈپٹی چیف ایگزیکٹیو آفیسر اسلام آباد خرم مشتاق کو عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی پر چھ ماہ قید اور 50 ،50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی ، جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں تینوں مجرموں کو ایک ماہ مزید قید کی سزا ہوگی۔

- Advertisement -

کمیشن بینچ کے فیصلے کے مطابق مذکورہ تینوں ملزمان ملک کے کسی بھی سرکاری ادارے میں کسی بھی عہدے پر فائض / تعینات نہیں ہوں گے عدالت سے جاری تفصیلی فیصلے کے مطابق ملزمان کی عدالت میں عدم پیشی پر آئی جی اسلام آباد اور بلوچستان سمیت متعلقہ تھانوں کو ملزمان کے وارنٹ جاری کر دیے، جبکہ فیصلے کی کاپی وزارت دفاع کو بھی ہر سال کر دی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.