قائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے سابق سینیٹر سردار فتح محمد محمد حسنی کی عیادت کی،جلد صحت یابی کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار

0

:قائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے سابق سینیٹر سردار فتح محمد محمد حسنی کی کراچی میں عیادت کی، ان کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

بدھ کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے ملاقات میں کہا کہ سردار فتح محمد محمد حسنی کا شمار پاکستان کے سینئر سیاستدانوں میں ہوتا ہے، ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

اس موقع پر بلوچستان کے عمائدین اور رہنما بھی موجود تھے۔ سردار فتح محمد محمد حسنی نے قائمقام چیئرمین سینیٹ اور ان کے رفقا کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.