- Advertisement -
:ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مواصلات کے عہدے پر تعینات گریڈ 22 کے افسر بی اے ناصر کو انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس تعینات کر دیا گیا ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے بی اے ناصر کی انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔ سابق انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس رفعت مختار راجہ کو ڈی جی ایف آئی اے لگانے کے بعد یہ عہدہ خالی تھا۔