سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی جانب سے پیر عبد الحمید خان تربیلا کے ایصال ثواب کیلئے افطاری کا اہتمام
:سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی جانب سے پیر عبد الحمید خان تربیلا کے ایصال ثواب کیلئے پاکستان سویٹ ہوم کے طلباء و طالبات کے اعزاز میں افطاری کا اہتمام کیا گیا۔ میزبان زمرد خان (ہلال امتیاز )نے پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں کے ہمراہ مہمانوں کا استقبال کیا۔
- Advertisement -
تقریب میں پیر فزار خان آف تربیلا ،پیر حق خطیب ،سید نئیر بخاری، خان مہتاب خان،چوہدری نذر گوندل،چوہدری ارشد جٹ اور ایاز خان نیازی سمیت دیگر کاروباری و سیاسی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔