بلوچستان میں مزید انجینئرنگ یونیورسٹیاں اور سائنس و ٹیکنالوجی کے ادارے قائم کرنے کی اشد ضرورت ہے،سینیٹر محمد عبدالقادر
چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے خالد مگسی کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا قلمدان دیا گیا ہے ہم وفاقی کابینہ میں خالد مگسی کی شمولیت پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دل کی اتھاہ گہرائیوں سے انکا خیر مقدم کرتے ہیں خالد مگسی ایک زیرک اور کہنہ مشق سیاست دان ہیں.
خالد مگسی کو سائنس و ٹیکنالوجی کا بہت اہم قلمدان تفویض کیا گیا ہے جہاں وہ اپنی ویڑن اور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان خصوصا بلوچستان کے لئے شاندار خدمات انجام دے سکتے ہیں بلوچستان ملک کا ایک کم ترقی یافتہ صوبہ ہی. خالد مگسی کا تعلق بلوچستان سے ہے چنانچہ وہ پاکستان خصوصا بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے انتھک کوششوں کو استعمال کرتے ہوئے بلوچستان کو آگے بڑھائیں گے۔
- Advertisement -
یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوارعبدالقادر نے کہا کہ بلوچستان میں مزید انجینئرنگ یونیورسٹیاں اور سائنس و ٹیکنالوجی کے ادارے قائم کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ صوبے کے طلبا و طالبات مقامی سطح پر اعلی تعلیم حاصل کر سکیں.
بلوچستان میں مزید انجینئرنگ یونیورسٹیاں اور سائنس و ٹیکنالوجی کے ادارے قائم کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ صوبے کے طلبا و طالبات مقامی سطح پر اعلی تعلیم حاصل کر سکیں. بلوچستان میں جدید تحقیقی ادارے قائم کرنے کی ضرورت ہی. بلوچستان کے طلبا و طالبات میں بے انتہا صلاحیت موجود ہے اگر حکومت سائنس و ٹیکنالوجی کی جدید تعلیم کے حصول کے حوالے سے ان با صلاحیت طلبا و طالبات کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی کرے تو یہ ملک اور صوبے کا عالمی سطح پر نام روشن کر سکتے ہیں. پاکستان سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں بہت پیچھے رہ گیا ہے خالد مگسی اس کمی کو پورا کر کے پاکستان کو صف اول کی ترقی یافتہ اقوام میں ممتاز مقام دلوا سکتے ہیں.