بلوچستان کے عوام فورسز کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،صوبائی وزیر منصوبہ بندی کی قلات حملے کی مذمت
صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ظہور احمد بلیدی نے قلات میں سکیورٹی فورسز پر خودکش حملے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام فورسز کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور غیر ملکی ایجنڈے کے تحت اس طرح کی تخریبی کارروائیاں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔
- Advertisement -
ظہور احمد بلیدی نے قلات واقعہ میں شہید اہلکار کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے اور زخمی جوانوں کی جلد صحت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔