بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ کی جانب سے صوبے میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے، بلال خان کاکڑ

0

بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ کی جانب سے صوبے میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہیں اور صوبے میں کاروباری ماحول بہتر بنانے کیلئے متعدد اقدامات کئے جا رہے ہیں ملک بھر کے کاروباری طبقے کو اس سلسلے میں آن بورڈ لیا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹھٹھہ چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پرچیمبر کے صدر جہانگیر خان مری و دیگر عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کی اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علاؤالدین مری بھی انکے ہمراہ تھے، بلال خان کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ مختلف دوست ممالک کے سفارتکاروں، غیرملکی کمپنیوں،ملک بھر کے چیمبرز آف کامرس، صنعتکاروں اور بزنس لیڈرز کو بلوچستان میں سرمایہ کاری پر راغب کرنے کیلئے رابطے کر رہا ہے اور اس سلسلے میں ہمیں بہت سی کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں اور مختلف کمپنیاں بلوچستان میں اپنے منصوبے شروع کرنے جا رہی ہیں۔

- Advertisement -

بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ نے 15ممالک کے سفیروں کی میزبانی کی اور انہیں بلوچستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا گیا جس پر انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ حب اور بوستان کے اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کریں گے۔انہوں نیکہا کہ بلوچستان کاروبار کے لئے کھلا ہے اور ملک کی معاشی ترقی کی حمایت کے لئے تیار ہے ملک بھر کے تاجربلوچستان کے صنعتی زونز میں سرمایہ کاری کریں حکومت بلوچستان ان کی ہر ممکن معاونت کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.