وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر سردار اویس احمد لغاری کی ملاقات،ملکی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال
:وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد لغاری نے ملاقات کی،ملاقات میں پاور ڈویژن سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔
- Advertisement -
اتوار کو وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات میں ملکی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔