- Advertisement -
بلوچستان بھر کی طرح چمن میں آج سے پولیو مہم اورایف آئی پی وی مہم کا آغاز ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی نے چمن میں شروع ہونے والا پولیو مہم اور حفاظتی ٹیکوں کے توسیعی پروگرام میں شامل 12 موذی امراض کی ویکسینیشن کا باقاعدہ افتتاح کیا اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر عصمتاچکزئی ایم ایس رشید ناصر پولیو آفیسرز ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر چمن ڈاکٹر اسد صافی، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر رشید اچکز?ی ڈسٹرکٹ کمونیکیشن آفیسر اشرف خان سابق ایم ایس ڈاکٹر اختر ودیگر افسران بھیموجود تھے ڈی سی چمن نے کہا کہاس مہم کے دوران بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطروں کے ساتھ ساتھ خصوصی حفاظتی ٹیکے بھی لگائے جائیں گے اور موجودہ جاری ایف آئی پی وی مہم اج سے 28 فروری تک جاری رہے گا، انہوں نے کہا کہ ویکسینیشن ٹیموں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی کے موثر انتظامات کئے گئے ہیں اور مہم کے دوران لیویز و پولیس فورس تمام لیویز و پولیس ناکوں چوکیوں اور گشت پر تمام مشتبہ افراد کی جامع تلاشی اور تفتیش کا سلسلہ جاری رکھیں گے ڈی سی چمن نے کہا کہ تمام والدین اپنے 4 سے 59 ماہ تک کے بچوں کو ایف آئی پی وی ٹیکہ جات لازمی لگوائیں ڈی سی چمن نے تمام ٹیموں کے افسران و اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم کے دوران غفلت و لاپرواہی برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔