چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان سے یورپی یونین کے سربراہ برائے تعاون جیرون ولیمز کی قیادت میں وفد کی ملاقات

0

 چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان سے یورپی یونین کے سربراہ برائے تعاون جیرون ولیمز کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور یورپی یونین کے تعاون سے متعلق باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری نے کہا کہ یورپی یونین نے ہمیشہ پاکستان کو مختلف شعبوں میں تعاون فراہم کیا ہے ،ہم یورپی یونین کے تعاون کو سراہتے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نوجوانوں کی اسکل ڈویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، بی ٹیوٹا کے ذریعے 30,000 نوجوانوں کو بیرون ملک ملازمتوں کے لیے تربیت دینے کا منصوبہ تیار کیا گیاہے، منصوبہ سے معاشی ترقی، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور غربت کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ جیرون ولیمز نے کہا کہ گلوبل گیٹ وے انیشیٹو کے تحت یورپی یونین کی طرف سے دنیا بھر میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی حکمت عملی ہے۔ ملاقات میں یورپی یونین کے مالی تعاون اورجی آئی زی کے ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ سیکٹر سپورٹ پروگرام کے تعاون پر بات ہوئی۔ ملاقات میں مشترکہ اقدامات پر تعاون کے عزم کا اعادہ ظاہر کیا گیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.