شہر اولیاءمیں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری

0

\:ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا کہ شہر اولیاءمیں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کردی گئی ہے، ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز یہاں میٹرو کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے دورہ کے دوران گفتگو کرتے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے منصوبے کا جائزہ لیا۔

- Advertisement -

انہوں نے جون 2025ء تک میٹرو کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر منصوبے کو مکمل کرکے میٹرو اتھارٹی کے حوالے کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کردی جائے۔انہوں نے کہا کہ شہر اولیاء میں جاری دیگر ترقیاتی منصوبوں کو بھی مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے گا۔اس دوران ڈپٹی کمشنر نے میٹرو کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر عمارت کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور بریفنگ لی۔

\\

Leave A Reply

Your email address will not be published.