:چین کی وزارت ثقافت و سیاحت نے کہا ہے کہ سپرنگ فیسٹیول کے دوران سیاحت ، شوبز ، خریداری ، کیٹرنگ وغیرہ کے شعبوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ، سپرنگ فیسٹیول نے نمایاں معاشی منظر نامہ تشکیل دیا ہے۔ چینی میڈیا نے وزارت ثقافت و سیاحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ سپرنگ فیسٹیول اور پرجوش فیسٹیول مارکیٹ سے ایک بار پھر تعطیلات کے دوران چینی معیشت اور کھپت کا ایک اچھا آغاز ہوا ہے ۔ نیشنل فلم ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق (28 جنوری سے 4 فروری) سپرنگ فیسٹیول کے دوران فلم باکس آفس 9.51 ارب یوآن تک بڑھ گیا اور فلم بینوں کی تعداد 187 ملین رہی ۔ 2025 میں چینی فلم مارکیٹ کا مجموعی باکس آفس شمالی امریکہ کو پیچھے چھوڑ کر دنیا میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے ۔
- Advertisement -
وزارت ثقافت و سیاحت نے کہا کہ آٹھ روزہ جشن بہار کی تعطیلات کے دوران 501 ملین اندرونی ٹرپس کیے گئے اور بیرون ملک سفر کے لیے بھی جوش و خروش دیکھا گیا جس نے دنیا بھر کے 2100 سے زائد شہروں کا احاطہ کیا۔کھپت کے اعتبار سے وضع کردہ پالیسی تعطیلات کے دوران انتہائی موئثر ثابت ہوئی اور اسپرنگ فیسٹیول کے دوران کیٹرنگ اور خوردہ صارفی منڈیوں میں انتہائی جوش و خروش دیکھا گیا۔ وزارت تجارت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 2025 میں جشن بہار کی تعطیلات کے پہلے چار دنوں میں ملک بھر میں اہم ریٹیل اور کیٹرنگ انٹرپرائزز کی فروخت میں سال بہ سال 5.4 فیصد اضافہ ہوا۔
اشیاء اور خدمات کی کھپت میں بالترتیب 9.9 فیصد اور 12.3 فیصد سا لانہ اضافہ ہوا ہے۔ ٹریڈ ان پالیسی حمایت کی بدولت ، گھریلو آلات اور آڈیو ویژول آلات کی فروخت کی آمدنی میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 166.4 فیصد اضافہ ہوا اور موبائل فون اور سمارٹ گھڑیوں جیسے آلات کی فروخت میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلےمیں 181.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔