وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جمعیت علماء اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد، تیمارداری اورصحت کیلئے دعاکی
:وزیراعظم محمد شہباز شریف جمعیت علماء اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر گئے ان کی تیمارداری کی اور صحت کیلئے دعاکی۔
- Advertisement -
جمعرات کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نے وزیراعظم کی آمد اور نیک خواہشات پر شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں ملکی و سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔