یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر سمیت 2 ملزمان گرفتار

0

:وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایات پر کشتی حادثات میں ملوث عناصر کے خلاف ایف آئی اے نے گھیرا تنگ کردیا ۔ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے ایک کارروائی کے دوران یونان کشتی حادثے میں ملوث بدنام زمانہ انسانی سمگلر سمیت 2 ملزمان گرفتار کر لئے۔ گرفتار ملزمان میں عنصر محمود اور محمد اویس شامل ہیں۔ملزم عنصر محمود کو نارووال جبکہ ملزم محمد اویس کو گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا۔

ملزم عنصر محمود یونان کشتی حادثے میں ملوث ہے۔گرفتار ملزم انسانی سمگلنگ میں ملوث گینگ کا حصہ ہے ، اس سے قبل بھی گینگ کے دیگر ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے ۔ ملزم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے متاثرہ احسن علی کو یورپ بھجوانے کے لئے 45 لاکھ روپے بٹورے۔ملزم نے دیگر ملزمان کی ملی بھگت سے متاثرہ کو لیبیا میں سیف ہائوسز میں رکھا۔

- Advertisement -

ملزمان نے بعد ازاں متاثرہ کو زبردستی کشتی کے ذریعے لیبیا سے یونان بھجوانے کی کوشش کی۔کشتی حادثے میں متاثرہ احسن علی کی موت واقع ہوئی۔ احسن علی کا تعلق جلال پور جٹاں سے تھا جبکہ ملزم محمد اویس نے شکایت کنندہ کو کینیڈا ملازمت کا جھانسہ دے کر 51 لاکھ 37 ہزار روپے بٹورے۔ملزم شکایت کنندہ کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا اور روپوش ہو گیا۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.