:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی افریقہ کو امداد بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ شنہوا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل پوسٹ میں کہا کہ وہ اس وقت تک جنوبی افریقہ کو امداد فراہم کرنا بند کر دیں گے جب تک کہ ملک مخصوص طبقے کے افرادکی تحقیقات نہیں کر لیتا جن کے بارے میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ثبوت پیش کیے بغیر بہت برا سلوک کیا جا رہا ہے۔
- Advertisement -
انہوں نے پوسٹ میں کہا کہ جنوبی افریقہ زمین پر قبضہ کر رہا ہے، اور لوگوں کے کچھ طبقوں کے ساتھ بہت برا سلوک کر رہا ہے۔امریکا اس کے لیے کھڑا نہیں ہوگا، ہم کارروائی کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ اس وقت تک جنوبی افریقہ کو دی جانے والی تمام فنڈنگ روک دیں گے جب تک کہ اس صورتحال کی تحقیقات مکمل نہیں ہو جاتی۔یہ واضح نہیں ہے کہ ٹرمپ کی پوسٹ کی وجہ کیا ہے۔دوسری جانب جنوبی افریقہ کی طرف سے ابھی تک ڈونلڈ ٹرمپ کے ریمارکس پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔