:چین کے صوبہ ہیلونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں نویں ایشین ونٹر گیمز کے لیے ٹارچ ریلے کی تقریب کا آغاز ہوا ۔ یہ ٹارچ ریلے تقریباً 11 کلومیٹر طویل ہے۔ 7 فروری کی شام کو ایشین ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں مرکزی ٹاور روشن کیا جائے گا ۔ٹارچ ریلے میں 120 مشعل بردار حصہ لیں گے۔
- Advertisement -
ان میں سب سے کم عمر مشعل بردار کی عمر 16 سال جبکہ سب سے زیادہ طویل عمر مشعل بردار کی عمر 86 سال ہے۔ ایشین ونٹر گیمز کا باضابطہ آغاز ر 7 فروری سے ہو گااور یہ 14 فروری تک جاری رہیں گے ۔