ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام کیلئے تمام سیاسی جماعتوں اور اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا،قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان
:موجودہ حکومت کی جامع حکمت عملی اور موثر پالیسیوں کی وجہ سے ملک ترقی کی جانب گامزن ہے،ہمارا ملک مزید انتشار کی سیاست کا متحمل نہیں، ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام کیلئے تمام سیاسی جماعتوں اور اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار قائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے سینیٹر نسیمہ احسان ،سینیٹر فیصل واڈا اور سینیٹر عبدالقادر سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقاتوں کے دوران کیا۔سینیٹ سیکرٹریٹ میڈیا ڈاریکٹوریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قائمقام چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی کی خاطر ہمیں منفی سوچ کو بدلنا ہوگا اور سب کو اکٹھے ہو کر اقدامات اٹھانے ہوں گے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے
- Advertisement -
مہنگائی کو کنٹرول کرنا اورملک کے دور دراز علاقوں خاص طور پر بلوچستان کی ترقی کیلئے جامع حکمت عملی اختیار کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے متعدد اقدامات بھی اٹھائے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ،وہ وقت دور نہیں جب بلوچستان کے پسماندہ علاقے بھی ترقی کی جانب گامزن ہو جاہیں گے ،انہوں نے کہا کہ عوام کو روزگار سمیت کاروبارکی مدمیں سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ ملک میں تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ مل سکے ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی وخوشحالی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ،بلوچستان قدرتی وسائل کی دولت سے مالا مال ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ان وسائل کو موثر استعمال میں لایا جائے۔