اقوام متحدہ کی جانب سے کوئٹہ کےمسائل پر مکالمہ کا انعقاد

0

- Advertisement -

اقوام متحدہ اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کو ئٹہ اور بلو چستان میں پائیدار ترقی ہداف سے متعلق 12مکالموں کی سیریز کا آٹھوان اجلاس کو ئٹہ کے بیوٹمز یونیورسٹی میں منعقد ہوا جس میں ضلع کو ئٹہ کے مسائل پر مقامی لو گ اور صحافی وکلا ،سو ل سو سائٹی ،طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی کوئٹہ میں مباحثے میں چار موضوعات پر تو جہ مرکو رز کی گئی جنہیں شرکاہ ایونٹ سے پہلے منتخب کیا گیا تھا گورننس، ڈیجیٹل تبدیلی ،نوجوانوں کے روزگار ،پانی صفائی اور حفضان صحت سے متعلق ایک سو کے قریب مقامی رہنماوں ،خواتین اور مردوں ،سمیت نوجوان نے کو ئٹہ کے سینئر حکام ، اقوام متحدہ کے دیگر عملے نے بھی ان سے ساتھ مباحثے بھی شرکت کی تقریب کے شرکاہ سے خطاب کر تے ہو ئے پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر ،جو لین ہارنیس نے کہا کہ یہ مکالمے اقوام متحدہ کے اداروں کو یہ بات بہتر طور پر سمجھنے میں مدد کر یں گے کہ مقامی رہنما وفاقی اور صو بائی دالحکومتوں سے باہر کن ترقیاتی مسائل کو اپنی تر جیحات کے طور پر دیکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم موثر پیش رفت کے لئے ان کی کمیونیٹوں کے خدشات اور خیالات کو فعال طور پر سن رہے ہیں وہ ہمیں بتا رہے ہیں کہ وہ کس طرح مل کر ہمارے ساتھ کام کرنا چاہے ہیں عدم مساوات ،غربت کو کم کرنے کے لئے پیش رفت تیز کرنے پر ہم ان کے خیالات کو حکومت کے ساتھ شئیر کر یں گے کیونکہ ہم پائیدار ترقی کی طرف واپس لانے پر تو جہ مرکوز کر یں گے یہ 12مکالمے مقامی رہنماوں کو تر قیاتی مسائل جیسے بنیادی سماجی خدمات تک رسائی ،صنفی،مساوات،اور خواتین کو با اختیار بنانا ،موسمیاتی تبدیلی ، پائیدار ،جامع اقتصادی ترقی اور بہتر کام اور گورننس کے بارے میں مشغول کریں گے انہوں نے کہا یہ تمام عالمی پائیدار ترقی کے ہداف SDGsکے حصول کے لئے پاکستان کی پیشرفت میں بنیادی کردار ادا کر تے ہیں یہ مکالمے SDGکے عالمی سربراہی اجلاس سے قبل ہونے والی بات چیت میں مدد کریں گے جسے اقوام متحدہ 2030کی ڈیڈ لائن کے نصف حصے میں SDGsکی پیش رفت تیز کرنے کے لئے منظم کر رہا ہے حکومت پاکستان 18اور19ستمبر 2013کو نیو یارک میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کر یگی SDGsجہنیں عالمی اہداف بھی کہا جا تا ہے کے 17مقاصد ہیں پوری دنیا کے لو گوں کے لئے امن اور خوشحالی لانے میں مدد دینے کے لئے تشکیل دیئے گئے ہیں یہ اہداف غربت کے خاتمے ،صحت اور تعلیم کو بہتربنانے ،عدم مساوات ،کو کم کرنے اقتصادی ترقی کو تیز کرنے اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نٹمنے کے لئے تمام ممالک سے مل کر کام کرنے کا فوری مطالبہ کر تے ہیںو فاقی اور صو بائی حکومت دالحکومتوں سے باہر 12بڑے شہر وں رہنے والے ایک ہزار سے زائد مقامی رہنما ملک میں ترقیاتی تر جیحات پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر جوائنٹ چیف اکنامسٹ پلانگ ڈیولپمنٹ بلو چستان عارف حسین شاہ ،ارسلان اکبر،سکندر اعظم ،روزینہ خلجی،آمنہ خان ،مدثر احمد ،نعمان احمد و دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.