صوبے بھر میں سمارٹ لاک ڈاؤ ن میں مزید 15روز کی توسیع کردی گئی ہے

0

- Advertisement -

محکمہ داخلہ وقبائلی امور حکومت بلوچستان کے ایک حکم نامے کے مطابق کرونا وائر س کے پھیلا ؤکے پیش نظر صوبے بھر میں سمارٹ لاک ڈاؤ ن میں مزید 15روز کی توسیع کردی گئی ہے جوکہ 30جولائی تک برقرار رہے گا۔حکم نامے کے مطابق صوبے بھر میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا خد شہ اب بھی موجود ہے جس کے باعث احتیاطی تدابیر کو برقر ار رکھنا ضروری ہے۔ اس لئے تمام شاپنگ مالز،مارکیٹس،بازاریں اور کا روباری مراکز ہفتے کے چھ روز صبح 9بجے سے شام 7بجے تک کھلی رہیں گی جبکہ جمعہ کو تمام کاروباری مراکز بندرہیں گے مقر رہ وقت کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ مالک کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔تاہم تند ور،دود ھ فروش،میڈیکل اسٹور،کراکری سٹورز،مٹن اینڈ بیف شاپس ہفتہ کے سا ت روز 24گھنٹے کھلی رہیں گی۔اس کے علاوہ بیکری کی دُکانیں صبح 9بجے سے رات 9بجے تک کھلے رہیں گی جبکہ ہو ٹلز،ریسٹورنٹس صرف ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوے سروس کرسکتے ہیں۔عوامی مقامات،دفاتر،اجتماع اور بازاروں میں ماسک کا استعمال لازمی ہوگا۔ صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے،سکولز،کالجز،ٹیکنیکل و وکیشنل ادارے کوچنگ سینٹرز بد ستور بند رہیں گے۔سینما ہالز،سو ئمنگ پولز،اسپورٹس کمپلیکس،فزیکل ٹرینگ سینٹرز،کمپلیکس /پارکس،کھیلنے کی جگہو ں اور بیوٹی پارلرز پر بھی پابندی برقرار رہے گی۔مذہبی،سیاسی ودیگر اجتماحات پر مکمل پابندی ہوگی،درگاہ اور مزارات پر لوگوں کے اکھٹا ہونے یا جمع ہونے پر مکمل پابندی ہے۔ حکم نامے میں ڈاکٹرز،طبی ایمر جنسی کے ادارے کے اہلکاروں،میڈ یکل اسٹور وکلینکس،بلڈ بنکس اورفوڈ سپلا ئز کواستثنیٰ ٰ حاصل ہے۔لاک ڈاؤن میں کی جانے والی نرمی تاجروں اور عوام کے احتیا طی تدابیر کی ایس اوپیز پر عمل درآمد سے مشر وط ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.