تجاوزات کے خلاف مشترکہ کارروائی کرنے کو زیر غور لایا گیا

0

- Advertisement -

ایڈمنسٹریٹر طارق جاوید مینگل سے ایس ایس پی ٹریفک پولیس کوئٹہ نزیر احمد کُرد اور ایس پی ٹریفک محمد جاوید اقبال نے انکے دفتر میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران محکمہ میٹروپولیٹن اور محکمہ ٹریفک پولیس کی ٹریفک کی روانی کو مزید بہتر بنانے اور برقرار رکھنے کے لئے تجاوزات کے خلاف مشترکہ کارروائی کرنے کو زیر غور لایا گیا، ایڈمنسٹریٹر طارق جاوید مینگل کا کہنا تھا کہ انکے نگرانی میں تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن شیڈیول کے مطابق میونسپل میجسٹریٹ اور میٹروپولیٹن اینٹی انکروچمنٹ سیل نے جاری رکھا ہوا ہے جس میں ہر قسم کے غیر قانونی تجاوزات کو ہٹائے جانے کا کام سر انجام دیا جاتا ہیں، انھوں نے ایس ایس پی ٹریفک پولیس نزیر احمد کُرد کی تجویز کو سراہتے ہوئے اس بات کی تائید کی کہ دونوں محکموں کی تجاوزات کے خلاف مشترکہ کارروائی سے ٹریفک کی روانی میں کافی بہتری لائی جا سکے گی، ایس پی ٹریفک پولیس محمد جاوید اقبال نے اجلاس کے شرکاء کو شہر کے تجاوزات ہٹانے کے ساتھ ساتھ مختلف مقامات کے متاثرہ سلیب کی نشاندھی کراتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کی روانی میں بہتری لانے کے لئے متاثرہ سلیب کی مرمت بھی ایمرجنسی بنیادوں پر ہو تو عوامی مشکلات میں کافی حد کمی لائی جا سکے گی جس پر ایڈمنسٹریٹر طارق جاوید مینگل نے متعلقہ آفیسر کو موقع پر ہدایات جاری۔
اس کے علاوہ ادارہ بی آر ایس پی کی جانب سے میٹروپولیٹن شعبہ حفاظتی سپرے اور شعبہ سینیٹیشن کے آفیسران کو متعدد حفاظتی کِٹس بھی حولہ کئے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.