بلوچستان اسمبلی کے آئندہ مالی سال برائے 2020-21ءکا بجٹ پیش کردیاگیاہے

0

- Advertisement -

بلوچستان اسمبلی کے آئندہ مالی سال برائے 2020-21ءکا بجٹ پیش کردیاگیاہے جس میں کل حجم 465ارب جبکہ آمدن کاکل تخمینہ 377ارب ہے اس کے علاوہ آئندہ مالی سال میں بجٹ خسارہ 87ارب روپے ہیں ،بجٹ میں 309ارب روپے غیر ترقیاتی ،118ارب روپے ترقیاتی مد میں رکھے گئے ہیں ،آئندہ مالی سال کیلئے 6840نئی آسامیاں بھی شامل ہیں ،صوبائی حکومت نے کورونا سے نمٹنے کیلئے بجٹ میں 4.5ارب روپے جبکہ ٹڈی دل کی آفت سے نمٹنے کیلئے 500ملین روپے رکھے گئے ہیں ۔بلوچستان اسمبلی کابجٹ سیشن دو گھنٹے کی تاخیر سے اسپیکر صوبائی اسمبلی میر عبدالقدوس کی زیر صدارت تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا تو صوبائی وزیر خزانہ بلوچستان میر ظہور احمد بلیدی نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہماری مخلوط حکومت کا دوسرا سالانہ بجٹ 2020-21اس مقدس ایوان کے سامنے پیش کرنا میرے لیے بڑے اعزاز اور مسرت کا باعث ہے،

Leave A Reply

Your email address will not be published.