اپوزیشن اراکین وزیر اعلیٰ بلوچستان سے معافی مانگے نہیں تو قانونی کاروائی کی جائے گی

0

- Advertisement -

کوئٹہ 10 جون:۔صوبائی مشیر و چیئرپرسن کیو ڈی اے محترمہ بشریٰ رند نے اپوزیشن اراکین کی جانب سے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور انکے والد (مرحوم) جام یوسف کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر اپنے ایک مزمتی بیان میں اپوزیشن اراکین کو ایسے الفاظ کے چناو پر نظر ثانی کرنے کی تلقین کی ہے اور اپوزیشن اراکین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ بلوچستان سے معافی مانگے نہیں تو توہین امیز الفاظ استعمال کرنے کی صورت میں اپوزیشن اراکین کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی وزیر اعلیٰ بلوچستان ہمارے لیڈر ہیں انکے خلاف کسی قسم کے نازیبا الفاظ قبول نہیں (2)سال سے زائد عرصہ ہونے کو ہے اپوزیشن اراکین نے اپنے حلقوں میں کوئی کام نہیں کروایا جبکہ فنڈ کہاں استعمال ہوا کسی کو علم نہیں پیچ ورک کرکے لوگوں کو بیوقوف بنایا ہے سیاسی انتشار تمام کامیابیوں کو ناکامیوں میں بدل سکتا ہے اپوزیشن کو اپنا چلن تبدیل کرنا ہوگا حزب اختلاف اپنے رویّے اور طرزِ عمل کو درست کریں،ذاتیات کی بجائے بلوچستان کی ترقی کا سوچیں جو کسی بھی جماعت یا فرد سے مقدم ہے،مگر اپوزیشن اراکین نے بجٹ کی آڑ میں خود کو بچانے کیلئے بلوچستان کی ترقی کو داؤ پر لگا رکھا ہے نااہل اور مفاد پرست ٹولہ اپنے ذاتی مفادات کی تکمیل کے لیے بلوچستان کی ترقی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.