زائرین کو فراہم کی گئی دیگر سہولیات کا بھی جائزہ لیا

0

- Advertisement -

تفتان26مارچ:۔ سیکریٹری مواصلات وتعمیرات نورالامین مینگل جو تفتان میں زائرین کے لئے رہائشی سہولتوں میں اضافے کے منصوبوں اور کورونا وائرس کی روک تھام کے اقدامات کی نگرانی کے لئے تفتان میں موجود ہیں نے رہائشی کنٹینر سٹی کے قیام کے مجوزہ مقام کا جائزہ لیا،واضح رہے کی وزیراعلیٰ کی ہدایت کی روشنی میں ایران سے آنے والے زائرین کے لئے پی ڈی ایم اے کے زیرانتظام تیار کئے گئے رہائشی کنٹینر ز پر مشتمل سٹی قائم کی جارہی ہے، یہ منصوبہ محکمہ مواصلات وتعمیرات مکمل کرے گا اور جلد رہائشی کنٹینرز کی تنصیب شروع کردی جائے گی جن میں علیحدہ علیحدہ کمرے اور غسلخانے موجود ہیں، سیکریٹری مواصلات نے پاکستان ہا¶س میں حفاظتی ماسک کے حوالے سے زائرین کی شکایات سنیں اور انہیں فوری طور پر ماسک فراہم کرکے مطمئن کیا، انہوں نے زائرین کو فراہم کی گئی دیگر سہولیات کا بھی جائزہ لیا، کمانڈنٹ تفتان رائفلز کرنل مجید بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.