حکومت زائرین کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے

0

- Advertisement -

کوئٹہ 16مارچ:۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر کے ذریعہ کورونا وائرس کے پھیلا کو روکنا ممکن ہے، اگر عوام اور کمیونٹی کورونا وائرس سے بچا کی احتیاطی تدابیر اپنالیں تو اسی سے نوے فیصد تک وائرس سے محفوظ رہنا ممکن ہوسکتا ہے، ہم بحیثیت ایک متحد قوم اس چیلنج سے نمٹنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے ایک نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جس نے سابق صوبائی وزیر سید آغا رضا کی قیادت میں ان سے ملاقات کی،صوبائی وزراءمیر ظہور احمدبلیدی اور میر ضیاءلانگو بھی اس موقع پر موجود تھے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمیں اس وقت سماجی طور پر ذمہ داری اور سمجھ داری کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے، حکومت زائرین کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے اور ہمارے لئے ہر فرد کی صحت اور اس کی زندگی اہم ہے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ کوئٹہ میں زائرین کو قرنطینہ کرنے کا مقصد انہیں 14دن تک زیرنگرانی رکھنا اور وائرس کی علامات کی صورت میں ان کا ٹیسٹ کرکے اس کے مطابق انہیں علاج کی سہولت فراہم کرنا ہے تاہم زائرین میں بے چینی پایا جانے ایک قدرتی امر ہے، انہوں نے وفد سے درخواست کی کہ وہ زائرین کو اطمینان دلائیں کہ یہ تمام اقدامات ان کے اور پورے صوبے کے عوام کے بہترین مفاد میں کئے جارہے ہیں، انہوںنے کہا کہ ہزارہ برادری بحیثیت قوم ایک منظم کمیونٹی ہے جس نے ہمیشہ ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے، وزیراعلیٰ نے وفد پر ہزارہ کمیونٹی میں کورونا وائرس سے بچا¶ کی احتیاطی تدابیر کی آگاہی اجاگر کرنے پر بھی زور دیا۔ سابق صوبائی وزیر اور ان کے وفد کے اراکین نے زائرین کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون اور اس حوالے سے رضاکاروں کی خدمات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.