بلوچستان سول سیکریٹریٹ میں ملازمین کے علاوہ دیگر افراد کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے

0

- Advertisement -

کوئٹہ 13مارچ:۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت پر حکومت بلوچستان نے کرونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کی ایڈوائزری جاری کردی ہے، محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے جاری ہونے والے ایک اعلامیہ میں بلوچستان سول سیکریٹریٹ میں ملازمین کے علاوہ دیگر افراد اور ملاقاتیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ صوبہ بھر کی جیلوں میں بھی غیرمتعلقہ افراد اور ملاقاتیوں کے داخلے پر پابندی عائد رہے گی، ہسپتالوں اور صحت کے دیگر مراکز میں آؤٹ ڈور اور ان ڈور مریضوں کے ساتھ صرف ایک تیماردار کے داخلے کی اجازت ہوگی، اعلامیہ میں تمام محکموں اور اداروں کی انتظامیہ، کمشنروں اور ڈپٹی کمشنروں کو ایڈوائزری پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.