بلوچستان نیشنل پارٹی سردار فتح محمد پندرانی جیسے ایک مخلص،و،عظیم شخصیت سے محروم ہوگئے ہیں

0

- Advertisement -

قلات11مارچ:۔صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں پندرانی قبائل کے سردار فتح محمد پندرانی کی انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک سرگرم سیاسی رہنما ہونے کے ساتھ پارٹی کارکنوں کے ملی مسائل سے دلچسپی رکھتے تھے انھوں نے مختلف موقعوں پرقومی و ملی بیداری کاثبوت دیا انہوں نے کہا کہ میرے ان سے ذاتی تعلقات تھے اور وہ سماجی و انفرادی زندگی میں بھی ایک خوش اخلاق،سادہ مزاج اور مخلص انسان تھے، انھوں نے سیاسی محاذ پر بھی ہمیشہ عوام کی خیر خواہی و فلاح کے بارے میں فکرمندی کا مظاہرہ کیا ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی بلوچستان نیشنل پارٹی کے کارکنان ان کے نقش قدم پر چل کر فخر محسوس کریں گے مرحوم پارٹی کے لئے ایک اثاثہ تھے اور مرحوم طبقے سے پیار کرنے والے اور بے سہارا لوگوں کے محسن تھے ان کی سماجی خدمات کو ہمیشہ سنہرے الفاظ میں یاد رکھا جائے گا انہوں نے ان کے روح کے ایصال کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.