لیویز و پولیس نے اے سی کی سربراہی میں بازار میں موجود تجاوزات کو ہٹا دیا اور تھڑے مسمار کردیئے

0

- Advertisement -

کوہلو09مارچ:۔کوہلو میں اسسٹنٹ کمشنر عبدالستار مینگل نے ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسہ کی خصوصی ہدایت پر اچانک شہر کا دورہ کیا اور دکانداروں سے پرائس لسٹ چیک کئے ہیں جبکہ متعدد دوکانداروں کو سرکاری نرخ نامہ پر عمل نہ کرنے اور تجاوزات قائم کرنے پر بھاری جرمانے عائد کئے لیویز و پولیس نے اے سی کی سربراہی میں بازار میں موجود تجاوزات کو ہٹا دیا اور تھڑے مسمار کردیئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر عبدالستار مینگل نے کہا ہے کہ دوکانداروں کے ساتھ ہرممکن تعاون کررہے ہیں تاہم کسی کو تجاوزات قائم کرنے اور سرکاری نرخ نامہ نظر اندار کرنے نہیں دیں گے ہماری اولین کوشش ہے کہ شہریوں کو ریلیف فراہم کریں تاکہ شہری مناسب قیمتوں پر پھل،سبزیاں اور اشیاء خوردونوش خرید سکیں کسی قسم کی خود ساختہ گرانفروشی کی اجازت نہیں دے گے دوکانداروں،ہوٹلز مالکان،پکوڑے و سموسے کے اسٹالز والوں سے ایک بار پھر کہتا ہوں کہ صفائی کا خاص خیال رکھیں اورحفظان صحت کے عین اصولوں کے مطابق کھانے پینے کی چیز یں فروخت کریں غیر معیاری اشیاء و خودساختہ مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ تحصیلدار عبدالصمد،ایس ایچ او غلام فرید،پٹواری احمد شاہ مری، لیویز اور پولیس کی نفری تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.