پاک ایران سرحدی علاقے میں دو ہزار زائرین انڈر آبزرویشن ہیں

0

- Advertisement -

کوئٹہ وفاقی وزیر داخلہ سید اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال سے سے نبرد آزما ہونے کے لیے بلوچستان حکومت سے مکمل تعاون کریں گے پاک ایران سرحدی علاقے میں دو ہزار زائرین انڈر آبزرویشن ہیں خطے میں  کرونا وائرس سے کم  متاثرہ ممالک میں شامل ہیں صورتحال کو وزیر اعظم پاکستان خود مانیٹر کررہے ہیں کرونا وائرس سے درپیش صورتحال سے نمٹنے کیلئے بلوچستان حکومت کو مطلوبہ طبی و تشخیصی سامان فراہم کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ریٹائرڈ )فضیل اصغر  آئی جی بلوچستان محسن حسن بٹ اور دیگر حکام موجود تھے وزیر داخلہ نے کہا کہ پاک ایران بارڈر پر زائرین کا دباو کم کرنے کے لیے تجویز دی گئی ہے کہ  بارڈر پر موجود تمام صوبوں کے زائرین کو ان کی صوبائی حکومتیں اپنے صوبوں میں لے جاکر انڈر آبزرویشن رکھیں اور کئیر کریں انہوں نے کہا کہ  کرونا وائرس کے تناظر میں پاکستان کی پوزیشن دوسرے ممالک کی نسبت بہتر ہے وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہیں اور جو اقدامات اٹھانے مطلوب تھے اٹھا لئے گئے ہیں پاک ایران بارڈر پر زائرین کے طبی معائنے کے لیے تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے تاہم ایک بات یاد رکھنے کی ہے کہ یہ ضروری نہیں کہ کرونا وائرس چین یا ایران کے دورے سے ہی پھیلے  کھانسی نزلے اور زکام کی شکایات پر فوری طور پر تشخیص کے لیے رجوع کیا جائے تاکہ اس کی وسعت میں توسیع نہ ہو  میڈیا عوام کو شعوری آگاہی کی فراہمی کے لئے اپنا کردار ادا کرے ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے مولانا فضل الرحمن سے کوئی وعدہ نہیں کیا یہ بات مولانا ہی بتا سکتے ہیں کہ ان سے وعدہ کس نے کیا وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال  میں نمایاں بہتری آئی ہے اور پوری دنیا میں اب پاکستان پر امن خطے کے طور پر جانا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال ماضی کے مقابلے میں نمایاں بہتر ہوئی ہے صوبے میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات چراغ کے بجھتے آخری  شعلے ہیں صوبے کی رونقیں لوٹ آئی ہیں اور مارکٹیں آباد ہیں  وزیر داخلہ نے کہا کہ وفاقی حکومت کرونا وائرس سے نبرد آزما ہونے کے لیے صوبائی حکومتوں سے رابطے میں ہے اور اس سلسلے میں وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.