کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے آگاہی دینا ہے لوگوں کو ڈرانا نہیں، ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری

0

کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے آگاہی دینا ہے لوگوں کو ڈرانا نہیں، ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری

- Advertisement -

 

پشین (خ ن) ڈپٹی کمشنر پشین قائم لاشاری کی زیر صدارت تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام لائن ڈیپارٹمنٹس نے اپنی ماہانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ ڈپٹی کمشنر نے متعدد سرکاری محکموں کے افیسران و نمائندوں کو مختلف ہدایات جاری کیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کرونا کی ایمرجنسی کیوجہ سے ہم اسٹیشن نہیں چھوڑ سکتے کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے آگاہی دینا ہے لوگوں کو ڈرانا نہیں احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرکے ہی کرونا وائرس سے بچا جاسکتا ہے کرونا وائرس کی ممکنہ خدشات کے باعث ڈسٹرکٹ میں تعلیمی مراکز اور میٹرک کا امتحان ملتوی کردیا گیا ہے تعلیمی سرگرمیاں پندرہ مارچ سے دوبارہ شروع ہوں گی ماہ جنوری میں بارہ لاکھ اور فروری میں تین لاکھ پچانوے ہزار روپے کٹوتیاں ہوئی ہیں اساتذہ اپنی حاضریوں کو سات یوم کے اندر یقینی بنائے بصورت دیگر ان کیخلاف بیڈا ایکٹ کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی غیر حاضر اساتذہ اور اٹیچمنٹ کرنے والے اساتذہ اپنی جائے تعیناتی پر حاضری رپورٹ پیش کریں غیر حاضرڈاکٹرز کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ میں بند تین ٹینڈرز پر دوبارہ کام شروع کردیا گیا ہے جبکہ مزید تینتیس سکیموں کا ٹینڈر 16مارچ سے دیں گے ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری نے کہا کہ تمام محکمے اپنی ذمہ داریاں احس طور پر سرانجام دیں تاکہ عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بایا جاسکے اور انکی جائز شکایات اور مسائل کا بروقت ازالہ ممکن بنایا جاسکے ادارے اپنے باہمی تعاون کو مزید بہتر بنائیں اور سرکاری محکمے عوام سے خوشگوار روابط استوار کریں عوام کی جائز شکایات اور مسائل کا حل ہمارے فرائض منصبی میں شامل ہے اور فرائض کی بجاآوری میں کسی غفلت اور کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کیا جائیگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.