گورنر نے بم دھماکہ میں شہید ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ۔

0

- Advertisement -

کوئٹہ17فروری: گورنر بلو چستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کچہری روڈ پر ہونے والے بم دھماکہ کے نتیجے میں بے گناہ شہریوں کے جان بحق اورزخمی ہونے والے افراد پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہاکہ امان وامن کی صورتحال کو سبوتاژ کرنے اور معاشرہ میں خوف و ہراس پھیلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے ہمیں قومی اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہو گا گو رنرنے زخمیوں کو تما م طبی سہولیات پہنچانے کی ہدایت کی۔گورنر نے بم دھماکہ میں شہید ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.