کوئٹہ میں پہلے آل کوئٹہ مشیر کھیل فٹسال چیلنج کپ ٹورنامنٹ کا افتتاح کر دیا گیا

0

 

کوئٹہ میں پہلے آل کوئٹہ مشیر کھیل فٹسال چیلنج کپ ٹورنامنٹ کا افتتاح کر دیا گیا.ایونٹ میں 360 ٹیمیں حصہ لیں گی جو ایک ماہ تک جاری رہے گا

- Advertisement -

پہلے آل کوئٹہ مشیر کھیل فٹسال چیلنج کپ ٹورنامنٹ کا افتتاح وزیر اعلی بلوچستان کے مشیر برائے کھیل وثقافت عبدالخالق ہزارہ نے فٹبال کو کک لگا کر کیا سیکریٹری کھیل و امور جوانان عمران گچکی اور ڈی سپورٹس درا بلوچ بھی .اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر کھیل عبدالخالق ہزارہ نے کہا کہ بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں نوجوانوں کو صحتمندانہ سرگرمیاں فراہم کر رہے ہیں ….

سیکریٹری کھیل عمران گچکی نے کہا کہ کوئٹہ پریمیر لیگ کے نام سے کرکٹ لیگ شروع کرنے جا رہے ہیں جو نوجوان کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے میں مدد گار ثابت ہوگی…

مشیر کھیل فٹسال چیلنج کپ کا افتتاحی میچ گریٹ ہزارہ فٹبال کلب اور دہقان فٹبال کلب کے مابین کھیلا گیا مقابلے کو مشیر کھیل عبدالخالق ہزارہ سیکریٹری سپورٹس عمران سمیت دیگر مہمانوں کو اور شائقین نے دلچسپی سے دیکھا .

Leave A Reply

Your email address will not be published.