بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون نے کہا

0

- Advertisement -

کوئٹہ10فروری ؛۔ بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت کے مطابق بلوچستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے متعدد اقدامات کئے جا رہے ہیں، اس سلسلے میں مختلف ممالک کے سفارتی مشنز سے روابط قائم کئے جا رہے ہیں ، انکی بزنس کمیونٹی اور سرمایہ کا روں کو بلوچستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے میں آگاہ کیا جارہا ہے ، مختلف ممالک کے بزنس وفود کو بلوچستان کا دورہ بھی کرایا جائیگا ، انہوںنے کہا کہ بلوچستان سرمایہ کاری بورڈد بئی میں ہونیوالی ایکسپو2020 میں بھرپور شرکت کریگا ، یہ دنیا کا سب سے بڑا ایکسپو ہے جس میں سیکڑوں کمپنیاں شرکت کرتی ہیں ،ایکسپومیں بلوچستان کی بھرپور نمائندگی کی جائیگی، اس سلسلے میں تیاریوں کا آغاز کر دیا گیاہے، ایکسپو میں بلوچستان کی اہمیت اور مختلف پروجیکٹس کو اجاگر کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان اپنے محل وقوع اوربے پناہ قدرتی وسائل کے باعث اہمیت کا حامل ہے ، بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ ان مواقع کو اجاگر کرنے کیلئے اقدامات کر رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.