صوبائی وزیر آبپاشی نے کہاکہ صوبے بھر میں آبپاشی سے متعلق ترقیاتی منصوبے عوامی ضروریات کے مطابق تشکیل دئیے جارہے

0

- Advertisement -

کوئٹہ10فروری:۔صوبائی وزیر آبپاشی نوبزادہ طارق مگسی سے صوبائی وزیر محنت وافرادی قوت حاجی محمد خان لہڑی،پارلیمانی سیکرٹری بی ڈی اے میر سکندر عمرانی رکن صوبائی اسمبلی محترمہ شاہینہ کاکڑ،سیکرٹری آبپاشی علی اکبر بلوچ اور دیگر شخصیات نے یہاں پیر کے روز اُن کے دفتر میں ملاقات کی صوبے میں جاری مختلف منصوبوں اور علاقائی مسائل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر وفود سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر آبپاشی نے کہاکہ صوبے بھر میں آبپاشی سے متعلق ترقیاتی منصوبے عوامی ضروریات کے مطابق تشکیل دئیے جارہے ہیں۔تمام منصوبوں پر عملد رآمد یقینی بنانے کیلئے جامع حکمت عملی اپنا ئی گئی ہے ترقیاتی منصوبوں کا معیار اور بر وقت تکمیل کیلئے تیز رفتار سے موثر اقدامات کو یقینی بنایا جارہے ہیں۔محکمہ آبپاشی کے منصوبوں پر عملد رآمد کی پیش رفت ر اطمینان بخش ہے۔انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ دستیاب وسائل کو عوام کے اجتماعی مفادات کیلئے ایسی حکمت عملی سے بروئے کار لایا جائے جس سے زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہوسکیں۔اجتماعی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا صوبہ ترقی وخوشحالی کی جانب گامزن ہوگا انہوں نے کہا کہ عوام کی خوشحالی کیلئے مربوط اقدامات کئے ہیں جس کے مثبت نتائج بہت جلد سامنے آئیں گے۔
()()()

Leave A Reply

Your email address will not be published.