صوبائی وزیر داخلہ میرضیاءاللہ لانگو نے کہاہماری بھر پور کوشش ہے کہ تمام متعلقہ اداروں کو پابند کیاجاے

0

- Advertisement -

کوٹ لانگو10فروری :۔صوبائی وزیر داخلہ میرضیاءاللہ لانگو نے کہاہماری بھر پور کوشش ہے کہ تمام متعلقہ اداروں کو پابند کیاجاے تاکہ موجودہ ترقیاتی منصوبوں کے کوالٹی اور کام پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جاسکے ترقیاتی اسکیموں کو مقر ر وقت تک مکمل کیا جاے۔ نئی اسکیموں کے لئے فنڈ کا اجراءکے لیے وزیراعلیٰ اعلیٰ بلوچستان جام کمال سے خود بات کروں گا نوجوانوں کو معاشی طور مضبوط بنانے کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں انہوں نے یہ بات اپنے حلقے کی مختلف یونین کونسلوںمیں جاری ترقیاتی کاموں کاجائزہ لیتے ہوئے کہا۔اس موقع پران کے ہمرا ہ ڈپٹی کمشنر قلات شہک بلوچ،اسٹنٹ کمشنر کلیم اللہ کاکڑ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مقصود شاہ،و دیگر افسران بھی موجود تھی وزیر داخلہ نے کہا کہ عوامی اجتماعات کے سامنے انفرادی نوعیت کے مسائل کی کوئی اہمیت نہیں وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ تمام مسائل کا حل باہمی افہام و تفہیم سے نکالنا چاہیے۔ عوام کو درپیش مسائل کا حل ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ تمام وسائل کو بہترین طریقے سے استعمال میں لا کر عوام کو سہولیات پہنچانے پر پوری محنت اور توجہ کے ساتھ کام ہو رہا ہے · انہوں نے یہ بات اپنی یونین کونسلوں میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے اور عوامی اجتماعات کے دوران لوگوں کے مسائل سننے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی ·انہو ں نے کہاکہ تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی اور سڑکوں و گلیوں کی تعمیر سمیت تمام ترقیاتی کاموں کی ترجیحات طے کرنے اور مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں· انہو ںنے کہا کہ اگر وسائل کو درست طریقے سے استعمال کیا جائے اور کرپشن کے دروازے بند کر دئیے جائیں تو کوئی وجہ نہیں کہ عوام کو درپیش مسائل حل ہو سکیں · ہماری حکومت کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر گامزن ہے جس کی وجہ سے وسائل کی بچت ہو رہی ہے اور عوام اس کے ثمرات سے فیض یاب ہونگے · انہو ںنے کہاکہ سڑکوں و گلیوں کی تعمیر سمیت دیگر ترقیاتی کاموں میں معیار کا پورا پورا خیال رکھا جا رہا ہے اور یہ امر بھی یقینی بنایا جائیگا کہ یہ منصوبے بروقت مکمل ہوں تاکہ لوگ ان سے مستفید ہو سکیں · اس موقع پر مختلف یونین کونسلوں میںزیر تعمیر سڑکوں و گلیوں کا معائینہ کیا اور متعلقہ حکام سے بریفنگ لیتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ وہ ان منصوبوں کی بروقت تکمیل اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں · حلقے کے دورے کے دوران صوبائی وزیر داخلہ نے لوگوں سے ان کے مسائل بھی معلوم کئے اور ان کے حل کیلئے موقع پر ہی متعلقہ حکام کو بذریعہ ٹیلی فون ہدایات جاری کیں علاوہ ازیں انہوں نے وفات پاجانے والے مختلف لوگوں کے پسماندگان کے گھر جا کرتعزیت و فاتحہ خوانی بھی کی –

Leave A Reply

Your email address will not be published.