صوبائی وزیر داخلہ نے کوٹ لانگو اور قلات میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئےکہا

0

- Advertisement -

کو ئٹہ 09فر وری :صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے حوالے سے قلات اور کوٹ لانگو کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا، پارٹی کارکنان اپنے حلقوں میں عوام سے قریبی رابطہ رکھیں اور ان کے مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل کے لیے کوشاں رہیں، وزیراعلی جام کمال اور ہمارے پارٹی منشور کا بنیادی عنصر کرپشن کا خاتمہ ہے،اور ترقیاتی کاموں میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ان خیالات سے صوبائی وزیر داخلہ نے کوٹ لانگو اور قلات میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کیااس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ لوگو ں سے ملاقات کا مقصد آن کے حلقوں میں درپیش مسائل اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے حوالے سے مشکلات کا ادراک اور ان کے فوری حل کے لے اقدامات کرنا ہے۔ انہوں نے پارٹی کارکنان کو ہدایت کی کہ اپنے متعلقہ حلقوں میں عوام کو درپیش سماجی و ترقیاتی مسائل کے حل میں درپیش مشکلات سے آگاہ کیاجائیں۔تاکہ عوام کے حق میں بہترین فیصلے کیے جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ ایک منظم مافیا معاشرے میں حکومت کے خلاف منفی تاثر کو فروغ دے رہا ہے۔ یہ وہی عناصر ہیں جو گزشتہ دہائیوں سے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کے لیے عوام کو گمراہ کر رہا ہے ہیں۔ جان بوجھ کر ہر روز افراتفری کی باتیں کی جاتی ہیں تاکہ جو مثبت انتظامی تبدیلیاں ہم لے کر آ رہے ہیں ان کو ناکام بنایا جائے۔ میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ ہم ہرگز دباو میں نہیں آئیں گے۔ ہمیشہ چیلنجز کا سامنا کیا ہے اور انشاءا للہ آئندہ بھی کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.