کوئٹہ : اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے اپوزیشن جماعتوں کے ریکوزیشن اجلاس کی درخواست مسترد کردی

0

- Advertisement -

کوئٹہ 28جنوری :۔ بلو چستان صوبائی اسمبلی سیکریڑیٹ کے پریس ریلیزکے مطابق حزب اختلاف کے اراکین بلوچستان اسمبلی کی جانب سے اسمبلی ریکوزیشن کرنے کی درخواست جوآئین کے آرٹیکل (3)54جسے آئین کے آرٹیکل 127کے ساتھ ملا کرپڑھا جائے کے تحت اسمبلی سیکریڑیٹ میں جمع کرائی گئی تھی کو اسپیکر بلو چستان اسمبلی کے آئین کے شرائط پر پورا نہ اترنے کی بنا پر مسترد کردیا ہے چونکہ آئین کے آرٹیکل 54(3) کے تحت ریکوزیشن اجلاس کی درخواست پر 17ارکین اسمبلی کے دستخط ہونے ضروری ہیں ۔گوکہ مذکورہ درخواست پر 17اراکین اسمبلی کے دستخط موجودہ ہیں لیکن ان اراکین میں سے 2معزز اراکین اسمبلی جن میں سید محمد فضل آغا اور جناب عبدالواحدصدیقی کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے ایک حکم نامہ نمبری F.1(1)/2019-Confd(6)محررہ 16-01-2020کے تحت گوشوارے جمع نہ کرنے کی بناانکی رکنیت معطل کی ہے اسطرح دواراکین اسمبلی کی معطلی کی بنا نوٹس پر 15اراکین اسمبلی کے دستخط تصور ہونگے ۔ایسی صورت میں ریکوزیشن اجلا س بلانا غیر آئینی وغیر قانونی ہوگا

Leave A Reply

Your email address will not be published.