گیس کا شارٹ فال اسی طرح گیس بند کرکے پورا کیا جا رہا ہے

0

- Advertisement -

جمعیت علماء اسلام مستونگ کے ضلعی امیر مولانا سعید الرحمان فاروقی نے مستونگ ، قلات سمیت کئی علاقوں میں گیس گزشتہ روز سے گیس کی بندش کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان علاقوں کو سوئی گیس کی فراہمی اچانک فراہمی بند کرکے لوگوں کو ذہنی مریض بنا دیا گیاہے گیس کی بندش سے گھروں کے ہیٹر اور چولہے بجھ گئے ہین جبکہ ایندھن کے متبادل ذرائع نہ ہونے کی وجہ سے گھروں میں کھانا پکانا بھی ناممکن ہوگیا انہوں نے اس وقت مستونگ قلات اور کوئٹہ سمیت دیگر اضلاع میں شدید سردی ہے انکا کہنا تھا کہ یہ بات باعث حیرت ہے کہ کوئٹہ میں تو گیس فراہم کی جا رہی ہے ہے مگر مستونگ قلات اور دیگر سرد علاقوں میں گیس کی فراہمی مکمل بند ہے ایک معمولی کمپریسر اتنے انجینئر ہونے کے باوجود کل سے مرمت نہ ہونا باعث حیرت ہے ان علاقوں میں منفی 5 ہونے کے باعث عمر رسیدہ افراد خواتین بیمار اور بچوں کو متبادل توانائی کے ذرائع نہ ہونے کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے گھروں کے چولہے بجھ گئے ہیں گھروں میں لوگ چائے اور ناشتے سے بھی محروم ہیں دوسری جانب رہی سہی کسر بجلی کی آنکھ مچولی نے پوری کردی ہے انہون نےکہا کہ کراچی لاہور اور ملک کے دیگر شہروں میں میں گیس کا بحران ہے جسکی وجہ سے ان علاقوں کی گیس بند کرکے سندھ پنجاب اور دوسرے علاقوں کو گیس دیا جا رہا ہے اسکے دسمبر میں گیس کا شارٹ فال اسی طرح گیس بند کرکے پورا کیا جا رہا ہے انکا کہنا تھا کہ اگر آج ہی گیس بحال نہیں ہوا تو دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر سڑکوں پر نکلیں گے اور اسکی تمام تر ذمہ داری سوئی گیس حکام پر عائد ہوگی انہوں نے جنرل مینجر سوئی گیس ڈپٹی کمشنر مستونگ اسسٹنٹ کمشنر مستونگ سے بھی صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.