کچلاک بائی پاس کے زیرتکمیل منصوبے کے معیار اور تاخیر کا نوٹس لیا ہے

0

- Advertisement -

کوئٹہ02جنوری:۔سیکریٹری مواصلات وتعمیرات نورالامین مینگل نے کچلاک بائی پاس کے زیرتکمیل منصوبے کے معیار اور تاخیر کا نوٹس لیا ہے اورمتعلقہ ایکسیئن اور تعمیراتی کام کرنے والی کمپنی کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے، صوبائی سیکریٹری نے جمعرات کے روز کچلاک بائی پاس کا معائنہ کیا اور منصوبے کو 15مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ تقریباً ایک ارب روپے کی لاگت کا یہ منصوبہ اہمیت کا حامل ہے جس سے کوئٹہ اور صوبے کے شمالی علاقوں کے درمیان ٹریفک کو منظم کرنے میں مدد ملے گی اور وقت کی بھی بچت ہوگی، انہوں نے ہدایت کی کہ گذشتہ سات سالوں سے جاری منصوبے کو 15مارچ تک مکمل کرکے ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے

Leave A Reply

Your email address will not be published.