ڈسٹرکٹ کونسل قلات میں ایس پی واجہ دوستین دشتی کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد گیا گیا

0

قلات۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان کوئٹہ محسن حسن بٹ کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ کونسل قلات میں ایس پی واجہ دوستین دشتی کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد گیا گیا۔
کھلی کچہری میں ڈی ایس پی منظور احمدمینگل ایس ایچ او حبیب نیچاری ٹریفک سارجنٹ عبدالمجید رئیسانی اسکواڈانچارج حاجی نسیم شاہوانی، سیاسی سماجی شخصیات سردار اسد جان شاہوانی میر منیر احمد شاہوانی میر مبارک خان محمد حسنی سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور پولیس سے درپیش مسائل کے بارے میں آگاہی دی جنکے حل کیلئے فوری احکامات جاری کئے گئے۔ اس موقع پر ایس پی واجہ دوستین دشتی نے کہا کہ پولیس کی نظر میں امیر و غریب سب برابر ہیں۔کوئی بھی شخص قانون سے بالا تر نہیں۔امن و امان میں خلل ڈالنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ سیاسی و سماجی شخصیات و شہریوں نے پولیس کے اس اقدام کو سرہاتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا انعقاد ایک خوش آئند اقدام ہے۔قلات کے عوام پولیس کے ساتھ بھر تعاون کریں اور جرائم پیشے افراد کی نشاندہی کریں عوام کے تعاون سے علاقے سے جرائم کا خاتمہ کر کے دم لینگے عوام نے دن مسائل کی نشاندہی کی ہیں محدود وسائل میں رہتے اس مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرینگےعلاقے میں بد امنی چوری ڈکیتی کے خاتمہ کے لیے پولیس کے جوانوں نے اپنے جانوں کا نظرانہ پیش کرکے علاقے میں امن قائم کر دی ہیں

- Advertisement -

رپورٹ  غلام حسین بلوچ قلات

Leave A Reply

Your email address will not be published.