نئے سال کے آغاز پراپنے ایک پیغام

0

- Advertisement -

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے نئے سال کے آغاز پراپنے ایک پیغام میں مسیحی برادری سے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ اور کہا کہ مسیحی برادی اپنی دعاؤں میں پاکستان کی سلامتی کو مقدم رکھیں اور اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں انہوں نےکہا کہ ہر آنے والا سال امیدیں اور توقعات لے کر آتا ہے اور انسان کے عزم کو پھر سے جوان کرتا ہے کہ جو کام پچھلے سال ادھورے رہ گئے انہیں اس سال مکمل کر لینا ہے، افراد کی طرح اقوام کی زندگی میں بھی نیا سال ایک خاص اہمیت کا حامل ہوتا ہے، یہ قوموں کو موقع فراہم کرتا ہے کہ گذشتہ غلطیوں سے سبق سیکھ کر آنے والے سال میں اسکو درست کرنے کی کوشش کریں. ایک سال کا مکمل ہونا اور دوسرے سال کا آغاز اس بات کا کھلا پیغام ہے کہ ہماری زندگی میں سے ایک سال کم ہوگیا ہے۔ لہذا اس حوالے سے ہماری فکر اور بڑھ جانی چاہیئے اور ہمیں بہت ہی زیادہ سنجیدگی کے ساتھ اپنی زندگی اور اپنے وقت کا محاسبہ کرنا چاہیئے کہ ہمارے اندر کیا کمی ہے کیا کمزوری ہے کونسی بری عادت وخصلت ہم میں پائی جاتی ہے اسکو دور کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے، نیز اچھی عادتیں، عمدہ اخلاق وکردار کا

Leave A Reply

Your email address will not be published.