کوئٹہ( این این آئی)حکومت پاکستان وزارت خزانہ کے ریجنل ڈائریکٹریٹ قومی بچت کوئٹہ کے ایک اعلامیہ کے مطابق علاقائی نظامت قومی بچت کے زیراہتمام 15000/- روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی 81 ویں قرعہ اندازی مورخہ 02-01-2020ء بروز جمعرات کو ڈاکٹر مشتاق احمد، پرنسپل میڈیکل آفیسر (ریٹائرڈ) ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف بلوچستان کوئٹہ کی زیرصدارت اسٹیٹ بینک آف پاکستان کوئٹہ کی عمارت میں صبح نو بجے منعقد ہوگی جس میں قرعہ اندازی کے ذریعے کل 1700 انعامات نکالیں جائیں گے۔ انعامات میں پہلا انعام 30,000,000/- (ایک انعام) دوسرا انعام 10,000,000/- روپے (تین انعامات)، تیسرا انعام 185,000/- روپے (1696) انعامات ہیں۔ عوام الناس سے شرکت کی گزارش ہے۔
- Advertisement -