صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کوئٹہ میں زمینوں کے قبضے اور لڑائی پر اظہار برہمی

0

- Advertisement -

کو ئٹہ 29دسمبر :صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کوئٹہ میں زمینوں کے قبضے اور لڑائی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے۔ واقعے کی رپورٹ24 گھنٹے میں آئی جی پولیس، کمشنر کوئٹہ سے طلب کر لی ہے صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ دفعہ 144 کے تحت کوئٹہ میں ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کی گئی ہے۔جس کے با و جو د اس طرح کے واقعات کا ہونا باعث افسوس ہے۔اس طرح کے واقعات سے عوام میں خوف وہراس پیدا ہو سکتا ہے ۔جس کی میں شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔کسی کو بھی صوبے کا امن وامان خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ واقعہ کے ذمہ داران کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگی۔ اور ان کی خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائیں انہوں نے مزیدکہا کہ کے مسا ئل کا حل اولین تر جیح ہے۔صوبے کے لو گو ں کو درپیش مسا ئل حل کر نا اور ان کی جا نو ں و املا ک کا تحفظ و سلا متی کو یقینی بنا نا حکو مت کی ذمہ داری ہے۔صوبائی حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے ا ور موجودہ حکومت عوام کے وسیع تر مفاد میں کام کر رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.