آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا تاہم پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سند ھ کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدیددھند چھائے رہنے کی توقع

0

- Advertisement -

اسلام آباد ۔( اے پی پی۔ 21 دسمبر2019ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا تاہم پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سند ھ کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدیددھند چھائے رہنے کی توقع ہے جبکہ گلگت بلتستان کے اضلاع میں بعض مقامات پر مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
اس دوران پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بعض میدانی علاقوں میں کٴْہر پڑنے کا بھی امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا، تاہم سیالکوٹ، گجرات، فیصل آباد، قصور، لاہور، نارووال، حافظ آباد، منڈی بہائوالدین، سرگودھا، ساہیوال، منگلا، جہلم اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر بارش ہوئی اور اس دوران سیالکوٹ میں 3 ملی میٹر، گجرات اور اسکردو میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
ھفتہ کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق سکردو، گوپس میں درجہ حرارت منفی 9، کالام منفی 7، استور، بگروٹ، قلات منفی 6، پاراچنار منفی5، مالم جبہ، کوئٹہ منفی 4، دیر منفی 3، گلگت اور راولاکوٹ میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.